سی بی آئی نے این آئی اے کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور دو ایجنٹوں کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے مشترکہ طور پر ایک این آئی اے افسر اور اس کے دو ایجنٹوں کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ملزم افسر اجے پرتاپ سنگھ این آئی اے کی پٹنہ برانچ میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہے۔ ان کے خلاف رشوت ستانی کی شکایات موصول ہوئی تھیں، سی بی آئی نے جمعہ کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ جس کے مطابق رمایا کنسٹرکشن کے مالک راکی یادو نے این آئی اے پٹنہ برانچ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجے پرتاپ سنگھ پر رشوت ستانی کا الزام لگایا تھا۔ سی بی آئی نے اس کی چھان بین کی اور شکایت کے سچ ہونے کے بعد این آئی اے کے ساتھ مل کر فوری کارروائی کی اور ملزم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجے پرتاپ سنگھ اور ان کے دو ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔ سی بی آئی اور این آئی اے کی ٹیم نے شکایت کنندہ راکی یادو سے 20 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے اسے گرفتار کیا قابل ذکر ہے کہ ابھی کچھ دن پہلے ہی این آئی اے نے راکی یادو کی کمپنی اور اس کے احاطے پر چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران یہاں سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم برآمد کی گئی۔ اس کیس کے تفتیشی افسر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجے پرتاپ سنگھ تھے۔ اس معاملے میں وہ اپنے ایجنٹ کے ذریعے رشوت لے رہا تھا، جس کی شکایت راکی یادو نے سی بی آئی سے کی۔ شکایت کنندہ راکی یادو جے ڈی یو کی سابق ایم ایل سی منورما دیوی کا بیٹا ہے۔
