وزیراعظم نے دھول پور حادثے پر افسوس کا اظہار کیا، معاوضے کا بھی اعلان

n6358095381729423014680a15c6aeda38317039dc0798efc863557fe0f96724405a928350e5905774667e8

وزیر اعظم نریندر مودی نے راجستھان کے دھول پور ضلع میں سڑک حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ معاوضے کے اعلان کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ ریاستی حکومت کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر کہا کہ وہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ انہوں نے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے 50 ہزار روپے کے معاوضے کا اعلان بھی کیا ہے۔ راجستھان کے دھول پور ضلع میں تیز رفتاری کے باعث 8 بچوں سمیت 12 افراد کی موت ہو گئی۔