ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی ابتر صورتحال پر کے ٹی آر کا اظہار تشویش

1000194243

بی آر ایس ورکنگ صدر کے ٹی آر نے کانگریس رکن قانون ساز کونسل ٹی جیون ریڈی کی جانب سے ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرنے پر کہا کہ ہم چند ماہ سے ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بگڑ جانے کی بات کررہے ہیں مگر حکومت کی جانب سے اس کو مسترد کردیا جارہا ہے ۔ جگتیال میں کانگریس قائد کے قتل پر سابق وزیر کانگریس رکن کونسل ٹی جیون ریڈی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ریاست میں وزیر داخلہ کی عدم موجودگی سے لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر اس کا زیادہ اثر پڑا ہے ۔ گذشتہ 10 ماہ میں کئی واقعات پیش آئے ہیں ۔ عوام میں ان کی شدید مخالفت کی گئی ۔ بی آر ایس قائدین نے ڈی جی پی کے علاوہ متعلقہ پولیس عہدیداروں کو اس کی تحریری یادداشت پیش کی ہے جس کا کوئی سخت نوٹ نہیں لیا گیا ۔ آج یہی بات کانگریس قائد جیون ریڈی کہہ رہے ہیں کم از کم پولیس اب تو چوکسی اختیار کرے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کرے ۔ امن و امان پر توجہ کی بجائے پولیس سیاسی امور میں مصروف ہے جس کی وجہ سے دن دھاڑے قتل و غارت گری ہورہی ہے ۔ خواتین پر مظالم میں اضافہ ہوا ہے ۔ لا اینڈ آرڈر کنٹرول کرنے حکومت سخت اقدامات کرے ۔ پولیس عہدیداروں کو مکمل آزادی پر زور دیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ریاست میں با صلاحیت پولیس عہدیدار موجود ہیں انہیں کام کرنے دیا جائے تو ریاست میں لا اینڈ آرڈر برقرار رہے گا ۔ ریاست میں بگڑی لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر تشویش ہورہی ہے ۔۔