رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ

سٹی پولیس کمشنرسی وی آنندآج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اگزیکٹیوکے اختیارات کااستعمال کرتے ہوئےاپنے اجلاس میں دومختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کو طلب کیا۔ بنجارہ ہلزکے پولیس کمانڈ کنٹرول میں دفترکمشنریٹ میں مجلس کے رکن اسمبلی (حلقہ نامپلی)ماجدحسین اورکانگریس قائدفیروزخان کوطلب کرتے ہوئے ان دونوں سے انہوں نے کہا کہ آپسی سیاسی اختلافات سے نظم و ضبط کا مسئلہ پیدا نہیں ہونا چاہئے۔انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات، جھگڑوں سے نظم و ضبط کا مسئلہ پیدا ہونے پر دونوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ دونوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ حلقہ میں برقراری امن، قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی کوشش کریں۔ہمایوں نگر کے انسپکٹر نے آصف نگر پولیس اسٹیشن کے سامنے کی گلی میں چند دن قبل دونوں قائدین کے درمیان جھگڑے کی تفصیلات سنائی۔ جھگڑے کے دوران گالی گلوج اور نوبت مارپیٹ تک پہونچ گئی تھی۔ سٹی کمشنر پولیس سی وی آنند نے کہا کہ دونوں سیاسی قائدین اور ان کے کارکنوں کے خلاف کیس اور کاؤنٹرکیس درج ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں قائدین اور ان کے حامیوں نے امن میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو دونوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ 126 سی آر پی سی کے تحت کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔
