اسرائیلی اپنے عزیز یرغمالیوں کے انجام سے خوفزدہ

n6386611111731266713290df3010814fabff366eb0285ca03ed278a0cfb947b7698650f412a19ecd261b40

اسرائیلی مظاہرین نے ہفتے کے روز غزہ میں قید یرغمالیوں کے لیے ایک ریلی نکالی اور تشویش کا اظہار کیا جب قطر نے کہا کہ وہ قیدیوں کو گھر واپس لانے میں مددگار جنگ بندی معاہدے کے لیے ایک کلیدی ثالث کے طور پر دستبردار ہو رہا ہے۔تل ابیب میں احتجاج کرنے والے ہزاروں افراد نے "400” کے الفاظ والے نشانات اٹھا رکھے تھے۔ گذشتہ سال سات اکتوبر کو حماس کے جنوبی اسرائیل پر حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے افراد کی اسیری کو اب تک 400 ایام گذر چکے ہیں اور یہ نشانات اسی تعداد کو ظاہر کرتے ہیں۔