یوپی اے ٹی ایس نے ہندوستان-نیپال سرحد سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا

اتر پردیش کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کی ٹیم نے بہرائچ میں ہندوستان-نیپال سرحد پر واقع روپئی ڈیہہ روڈ ویز بس اسٹینڈ سے بس میں سفر کرنے والے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ان کے پاسسے ملے بیگ کی تلاشی لی اور پوچھ گچھ کے بعد انہیں اپنے ساتھ لے گئی۔ اے ٹی ایس ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس اتوار کو مسافروں کو لے کر دہلی جا رہی تھی۔ کوتوالی نانپارہ کے ہاڑا بسہری گاو¿ں کے قریب اے ٹی ایس اہلکاروں نے بس کو روکوایا۔ روڈ ویز کی بس میں سفر کرنے والے دو مشتبہ افراد کو بشیری کے ایک ہوٹل میں اتار کر پوچھ گچھ کی گئی۔ ملزمان کے پاس سے بیگ بھی ملے ہیں۔ کارروائی کے دوران یوپی اے ٹی ایس کے علاوہ مہاراشٹر اے ٹی ایس بھی شامل تھی۔ ایریا آفیسر نانپارا پردومن سنگھ نے بتایا کہ یوپی اے ٹی ایس کی ٹیم نے دو نوجوانوں کو روڈ ویز کی بس سے اتارا ہے۔ ایک ہوٹل میں پوچھ گچھ کی ۔ ا ن کے پاس سے چار بیگ ملے۔ اس کے بعد ٹیم ان دونوں کو اپنے ساتھ لے گئی۔ اے ٹی ایس نے کن نوجوانوں کو پکڑا ہے اور ان سے کیا پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ ان کے پاس اس بارے میں کوئی معلومات نہیںہے ۔اس کے ساتھ ہی مقامی لوگوں میں یہ بات بھی چل رہی ہے کہ گرفتار نوجوان چٹ فنڈ حوالاتی کاروبار سے وابستہ ہونے کا امکان ہے۔ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بھی بات ہو رہی ہے۔
