کیا ہوم لون کی وقت سے پہلے ادائیگی صحیح ہے ؟ جانئے سرمایہ کاری کے مقابلے پری- پیمنٹ کے فائدے

n6397443931731933233705d4ecab549641259b63445de5b462b5340e3512d99bcf4b91b7bc149ab0edd630

جب آپ ہوم لون کی وقت سے پہلے ادائیگی پر غور کرتے ہیں تو اس کے فوائد اور نقصانات دونوں پر غور کرنا ضروری ہے۔ کئی بار، پری پیمنٹ ( ادائیگی )کے بجائے اس رقم کی سرمایہ کاری کرنے سے زیادہ منافع حاصل کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ، لون کے ساتھ جڑی فیسیں اور پینلٹی (جرمانے ) بھی ذہن میں رکھنے چاہئے ۔ مالی اہداف اور ضروریات: ہوم لون کی پیشگی ادائیگی سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ مستقبل قریب میں آپ کو بڑی رقم کی ضرورت تو نہیں پڑے گی۔ اگر آپ کو کسی دوسری مالی ضرورت کے لیے رقم کی ضرورت ہے، تو آپ اسے محفوظ رکھ سکتے ہیں اور بعد میں پری پیمنٹ ( پیشگی ادائیگی )پر غور کر سکتے ہیں۔ سرمایہ کاری کے مواقع: بعض اوقات، ہوم لون کی پہلے سے ادائیگی کرنے کے بجائے، زیادہ منافع بخش سرمایہ کاری کے آلات میں رقم لگانا زیادہ فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ اس طرح آپ قرض کی پہلے سے ادائیگی کرکے زیادہ منافع کما سکتے ہیں۔ پیشگی ادائیگی چارج:بہت سے مالیاتی ادارے ہوم لون کی پری پیمنٹ( پیشگی ادائیگی ) پر چارجز لگاتے ہیں۔ کچھ ادارے پہلے سال میں زیادہ فیس لیتے ہیں، جیسے کہ 50,000 روپے، اور یہ فیس اگلے سالوں میں کم ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ بینک جرمانے کے طور پر چند ماہ کا سود بھی وصول کر سکتے ہیں۔ فلوٹنگ اور فکسڈ ریٹ قرضوں میں فرق: اگر آپ کے پاس فلوٹنگ ریٹ ہوم لون ہے، تو عام طور پیشگی ادائیگی پر کوئی جرمانہ نہیں ہوتا ہے۔ وہیں، بینک فکسڈ ریٹ ہوم لون کے لیے فورکلوزر چارجز لگا سکتے ہیں۔ یہ چارج ایک بینک سے مختلف ہو سکتا ہے، لیکن اگر آپ کسی دوسرے مالیاتی ادارے سے ہوم لون کو ری فنانس کرتے ہیں، تو جرمانہ ہو سکتا ہے۔ بقایا پرنسپل پر چارجز: زیادہ تر مالیاتی ادارے پری پیمنٹ پر بقایا اصل رقم کا ایک خاص فیصد فیس کے طور پر لیتے ہیں ۔ یہ فیس مختلف بینکوں کے قوانین کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے۔ہوم لون کی پہلے سے ادائیگی کرنے سے پہلے، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آیا اس رقم کو سرمایہ کاری کے دیگر اختیارات میں لگانے سے زیادہ منافع ملے گا۔ کچھ معاملات میں، قرض کی قبل از ادائیگی پر واپسی کے مقابلے میں دوسری سرمایہ کاری زیادہ منافع بخش آپشن ہو سکتی ہے۔