دہشت گردوں کے حمایتی نیٹ ورک کے خلاف بڑی کاروائی

n641159427173278912579508b0b97b074b406b489db97b1389865e68ce354bf8901ba7ead78bdfb9f0fdb4

جموں و کشمیر پولیس نے دہشت گردوں کے حمایتی نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے یونین ٹیریٹری کے مختلف علاقوں میں 50 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ حکام کے مطابق جمعرات کو یہ کارروائیاں دہشت گردوں کے معاونین کے خلاف کی گئیں۔ جموں زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آنند جین نے بتایا کہ پولیس نے کئی کیسز درج کرتے ہوئے مشتبہ اوور گراؤنڈ ورکرز (او جی ڈبلیو) کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اوور گراؤنڈ ورکرز کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں اور 50 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ ہم ان دہشت گردوں کے سپورٹ سسٹم کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ یہ کارروائیاں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے ردعمل میں کی جا رہی ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں دہشت گردانہ حملے ہوئے اور کامیاب انکاؤنٹرز بھی ہوئے۔ اب ہم نے ان کے حمایت یافتہ نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔