خونی بعث حکومت کے خاتمے کیساتھ امن و سلامتی کے دروازے کھل گئے :اردغان

صدر رجب طیب اردغان نے کہا کہ خونی بعث حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی شام میں امن و سلامتی کے دروازے کھل گئے ہیں۔صدراردغان نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر برادرآف ہوڈ پروگرام سے خطاب کیا۔ہر سال 10 دسمبر کو منایا جانے والا حقوق انسانی کا عالمی دن ترکیہ اور تمام انسانیت خاص طور پر مظلومیں اور شورش زدہ علاقوں میں رہنے والوں کے لیے کے لیے خیر و عافیت کا وسیلہ ثابت ہونے کی تمنا کا اظہار کرتے ہوئے صدر اردغان نے کہاکہ ہمارے دروازے پر آنے والوں سے ہم یہ نہیں دریافت کرتے کہ کیا آپ ترک، عرب یا کرد ہیں؟۔ ہم سے مدد مانگنے والوں سے کیا تم مسلمان ، عیسائی یا یہودی ہو؟’ ہم نے نہیں پوچھا۔ اور نہ ہی رنگ و نسل کی تفریق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم احتیاج مندوں کی شناخت، ان کے عقائد یا ان کی نسل سے قطع نظر ن نہ صرف اپنے ملک کے دروازے کھولتے ہیں بلکہ اپنے دلوں کے دروازے بھی کھول دیتے ہیں۔
