ایکس پر’ہیش ٹیگ’ کا استعمال غیر ضروری : مسک

n644516273173490065734503e31d460d19264f3e62e8b1f875fd7c89d3e7b04056075828fe84b8e8f30aa8

ایکس کے بانی ایلون مسک نے ایکس پر ‘ہیش ٹیگ’ کے استعمال سے متعلق ایک مرتبہ پھر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ہندوستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے ایکس صارف کے پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ‘ہیش ٹیگ’ کے استعمال کو فرسودہ، غیر ضروری قرار دیا ہے۔ صارف نے جواب کا سکرین شاٹ شیئر کیا جب پوچھا کہ ‘آیا اسے ہیش ٹیگز استعمال کرنا چاہیے یا نہیں، ہیش ٹیگز ‘آب میرین پر سکرین ڈور’ اور ‘ایک ٹکٹ ٹو کہیں نہیں’ تشبیہ دے کر ردعمل کا اظہار کیا۔ ایلون مسک نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‘براہ کرم ہیش ٹیگز کا استعمال بند کریں، سسٹم کو اب ان کی ضرورت نہیں ہے اور وہ بدصورت نظر آتے ہیں۔ ایکس پر ہیش ٹیگ کے استعمال سے منع کرنے پر لوگوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ متعدد صارفین نے مسک کے نقطہ نظر کی تعریف کی اور کہا کہ ایکس پر ہیش ٹیگز کے استعمال غیر ضروری ہیں اور اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے، ہیش ٹیگز کو ٹائپ کرنے میں کیوں وقت ضائع کریں جب سسٹم پہلے ہی جانتا ہے کہ آپ کس کے بارے میں بات کر رہے ہیں؟