کوٹی میں آٹو رکشہ حادثے کے شکار، چار افراد زخمی

ضلع ڈوڈہ کے کوٹی سے ڈوڈہ کی جانب گامزن آٹو رکشہ ہفتہ کی صبح کوٹی نالہ کے قریب بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل گیا اور تقریباً 50 فٹ گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتاری یا ممکنہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے فوراً بعد زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ڈوڈہ منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
