بیت المال کورٹلہ کی تعمیر کیلئے اجازت دینے کی خواہش

n650050590173837223285195f0dd18600f701551e53566c60df91b28f35750dfe8c2e9b84eb29ea6fa29f8

جناب محمد وسیم ڈسٹرکٹ نائب صدر کانگریس، جناب محمد چاند پاشاہ جرنلسٹ کورٹلہ نے دفتر روزنامہ سیاست پہنچ کر جناب عامر علی خان ایم ایل سی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر ان کی شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا اور سیاسی، سماجی و ملی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بیت المال کورٹلہ کی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے کورٹلہ برج کے قریب جو زمین الاٹ کی گئی تھی اس مقام پر احمد عبدالقیوم سابق کونسلر مجلس بلدیہ کورٹلہ کی جانب سے بلڈنگ کی تعمیر کے لئے اجازت دینے کے سلسلے میں نمائندگی کرنے پر کمشنر مجلس بلدیہ نے کورٹلہ برج کے قریب بیت المال کورٹلہ کی بلڈنگ کی تعمیر کے سلسلے میں اجازت نہیں دی جس پر جناب محمد وسیم، جناب چاند پاشاہ نے دفتر روزنامہ سیاست پہنچ کر جناب عامر علی خان ایم ایل سی سے نمائندگی کرتے ہوئے بیت المال کورٹلہ کی بلڈنگ کی تعمیر کے سلسلے میں اجازت دلوائے جانے کی اپیل کی جس پر 29 جنوری 2025 کو تحریر کردہ خط میں جناب عامر علی خان ایم ایل سی نے کمشنر ڈائرکٹر، ڈائرکٹر آف میونسپل اڈمنسٹریشن گورنمنٹ تلنگانہ سے بیت المال کورٹلہ کی بلڈنگ کی تعمیر کی اجازت دینے کی خواہش کی ۔

تلنگانہ کانگریس کی تادیبی کارروائی کمیٹی نے سابق وزیر محمد علی شبیر کو 21 جون کو کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔ صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ کے خلاف محمد علی شبیر کے بیان سے متعلق آڈیو وائرل ہونے پر تادیبی کارروائی کرنے کمیٹی نے ان سے وضاحت طلب کی ۔ محمد علی شبیر نے تحریری طور پر وضاحت داخل کردی تاہم تادیبی کارروائی کمیٹی نے فریقین کو 21 جون کو کمیٹی کے روبرو طلب کیا ہے ۔ کمیٹی کے صدرنشین ڈاکٹر ملو روی نے کہا کہ کمیٹی فریقین کے دلائل کی سماعت کرتے ہوئے اس تنازعہ کی یکسوئی کرے گی۔ وائرل آڈیو میں پارٹی کے عہدے رقم کے ذریعہ حاصل کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری جی چندر شیکھر ریڈی نے محمد علی شبیر کے خلاف شکایت کی۔ واضح رہے کہ دنوں قائدین کا تعلق کاما ریڈی سے ہے۔ ت ادیبی کارروائی کمیٹی نے دونوں گروپس کی شکایتوں کا جائزہ لیتے ہوئے شخصی طور پر حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ چندر شیکھر ریڈی نے ڈاکٹر ملو روی کو اپنے موقف سے تحریری طور پر آگاہ کیا ہے ۔ ملو روی نے کہا کہ پارٹی قائدین کو ایک دوسرے پر الزامات کے بجائے صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ یا تلنگانہ انچارج میناکشی نٹراجن سے رجوع کرنا چاہئے۔

Recent posts