کویت کے نئے وزیر دفاع کا تقرر

n650757856173880305359504da8048f075d441813c9c39227014747cfe8edcc89b076b9a5197ee0e8910f9

امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الصباح نے منگل کو کابینہ میں ردوبدل کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔کویت کی خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح کو نیا وزیر دفاع مقرر کیا ہے۔ وزارت دفاع کا قلمدان پہلے شیخ فہد یوسف سعود الصباح کے پاس تھا جبکہ وہ اول نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ بھی تھے۔