جنگ کے بعد اسرائیل’ غزہ پٹی امریکہ کے حوالے کرے گا: ٹرمپ

n6509124881738885200581fa2622c1221dd25e4e050159354a12d2748fe882d69bfaab4a40e5c91deb873e

غزہ سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر عالمی ردعمل دھرا رہ گیا، وائٹ ہاؤس اور محکمہ خارجہ کی وضاحتیں بھی کسی کام نہ آئیں اور امریکی صدر نے ایک بار پھر غزہ پر قبضے کا بیان دْہرا دیا۔ٹرمپ نے کہا کہ جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ کی پٹی اسرائیل کے ذریعے امریکہ کے حوالے کردی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تک فلسطینی اس خطہ میں نئے اور جدید گھروں کے ساتھ کہیں زیادہ محفوظ اور خوبصورت کمیونٹیز میں دوبارہ آباد ہو چکے ہوں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ احتیاط سے غزہ کی تعمیر شروع کرے گا اور دنیا کے بہترین ترقیاتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ تعمیرِ نو کے بعد غزہ پٹی اپنی نوعیت کی سب سے عظیم اور سب سے شاندار پیش رفت میں سے ایک ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس کام کیلئے امریکہ کو کسی فوج کی ضرورت نہیں پڑے گی اور اس سے خطے میں استحکام آئے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) پر پابندیاں لگانے کا بھی فیصلہ کرلیا اوروہ جلد ہی پابندیوں کے اگزیکیٹو آرڈر پر دستخط کریں گے ۔ ۔