دنیا کے پہلے ہم جنس پرست امام کا قتل، حملہ آوروں نے گاڑی روک کر ماری گولی

n6522718851739712883617fd335e70641ec1e18c024afa2c3720dd948ce931003ac6537593418fa32f268d

دنیا کے پہلے کھلے عام ہم جنس پرستوں کے امام سمجھے جانے والے محسن ہینڈرکس کو جنوبی افریقہ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ یہ حملہ ہفتے کے روز گکیبرہا قصبے کے قریب اس وقت ہوا جب کچھ حملہ آوروں نے ان کی کار کو روک کر فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق ہینڈرکس ایک دوسرے شخص کے ساتھ کار میں سفر کر رہے تھے کہ دو نقاب پوش حملہ آوروں نے ان کی کار کے سامنے گاڑی چڑھا دی۔ فرار ہونے کا کوئی موقع نہ دیتے ہوئے حملہ آوروں نے رکے بغیر فائرنگ کردی اور پھر فرار ہوگئے۔ اس حملے میں محسن ہینڈرکس موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے ساتھ آنے والا ڈرائیور محفوظ رہا۔