دہلی کے بعد بہار میں بھی زلزلے کے جھٹکے، سیوان رہا زلزلے کا مرکز

n6523990431739798121381ad6bab11428023a63a76830ab930ab5ea39f95e6bcde8a923167711db869358e

بہار میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز سیوان بتایا جاتا ہے۔ زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی۔ حالانکہ بہار میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ماہر موسمیات آنند شنکر نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر 4.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز سیوان میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔دہلی کے بعد بہار میں ٹھیک ڈھائی گھنٹے بعد صبح 8 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یہ جھٹکے 10 کلومیٹر کے دائرے میں محسوس کیے گئے۔ سیوان میں ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.0 ناپی گئی۔ یہ معلومات نیشنل سینٹرفار سیسمولوجی نے جاری کی ہے۔ دہلی میں صبح 5.35 بجے زلزلہ آیا۔پیر کے روز دہلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے فوراً بعد بہار میں زلزلہ آیا۔ سوشل میڈیا پر خبریں اور ویڈیوز آنے لگیں۔ لوگ چھت کے پنکھے ہلنے کی ویڈیو جاری کرکے معلومات دے رہے ہیں۔دہلی کے علاوہ شمالی ہندوستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ معلومات کے مطابق دہلی میں صبح تقریباً 5:35 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نوئیڈا اور آس پاس کے علاقوں کی زمین لرز اٹھی۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح ہوکہ اس سال 7 جنوری کو بہار میں بھی زلزلہ آیا تھا۔ دو ماہ کے عرصے میں یہ دوسرا زلزلہ ہے۔ بہار کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جنوری میں آنے والے زلزلے کا مرکز نیپال میں تھا، لیکن اس بار اس کا مرکز بہار کے ہی سیوان کے حسن پور گاؤںمیں بتایا جا رہا ہے۔گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ وہ صبح اپنے کھیت جانے کے لیے اٹھے تھے، جب انہیں تھوڑا چکر آیا۔ تب لوگوں نے سمجھا کہ یہ زلزلہ تھا۔ وہ تیز ی سے اپنے گھروں سے باہر بھاگنے لگے۔ بحث شروع ہوئی کہ اگلے دو گھنٹے میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جائیں گے۔ تاہم اس انتباہ کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔