کمبھ میلہ میں نہانے والی خواتین کے ویڈیوس فروخت کرنے کا انکشاف

n65278891217400358708074ee1f232528480dc2733eeb0d425cac5e763e2b15a48ac9c27d6767960e2597b

اتر پردیش پولیس نے پریا گراج میں مہاکمبھ میلے کے دوران اسنان کرنے والی خواتین کی تصاویر اور ویڈیوس کو فروخت کرنے اور اسے پوسٹ کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل پولیس پرشانت کمار کی ہدایت پر سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ اور افواہیں پھیلانے والوں کی مسلسل نشاندہی کی جا رہی ہے اور ان کے خلاف کاروائی کا عمل جاری ہے۔اس تعلق سے دو مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں سے ایک میں انسٹاگرام اکاؤنٹ کے خلاف درج کیا گیا ہے اس اکاؤنٹ میں خواتین کے اسنان کرنے والی ویڈیوس پوسٹ کی جا رہی تھیں جبکہ دوسرے کیس میں ٹیلی گرام چینل سی سی ٹی وی چینل 11 کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے اس چینل پر خواتین کے نہانے کی ویڈیوس مختلف قیمتوں پر دستیاب رکھے گئے تھے، پولیس نے کیس درج کرنے کے بعد ملزمین کی گرفتاری کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔