ٹرمپ کے غزہ منصوبہ کیخلاف عرب قائدین کا متبادل حکمتِ عملی پر غور

n6531848821740280146519651d38032111420e93ca9eca72810067fd09cc3f0b82655ae964158fb0662b7a

سعودی عرب میں عرب قائدین نے ملاقات کی ہے جس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبہ کے خلاف متبادل حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے منصوبہ کے متبادل حل کے لیے ریاض میں 7 عرب ممالک کے قائدؤں نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مصر، اردن، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین کے قائدؤں نے متفقہ طور پر ٹرمپ کے منصوبہ کو مسترد کر دیا اور کہا کہ یہ فلسطینی حقِ خودارادیت اور علاقائی استحکام کے خلاف ہے۔ قائدؤں نے غزہ سے متعلق مصری تعمیر نو منصوبہ پر بھی تبادل خیال کیا، جس کے تحت 3 سے 5 سال میں غزہ کی تعمیرِ نو، بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور دو ریاستی حل کے لیے سیاسی بنیاد رکھی جائے گی۔ 4 مارچ کو قاہرہ میں ہونے والے عرب لیگ اجلاس میں اس متبادل منصوبہ کو باضابطہ طور پر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔