اداکارہ گووندہ اور سنیا آہوجا کے طلاق کی افواہوں پر فیملی ممبر کا آیا ردعمل، جانئے کیا کہا؟

n6535935941740507659445aa2b2b00a057bff4665941bf001f50c00e633c057a0d15ef033d25b86af6dc70

گووندہ اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے بارے میں کچھ رپورٹس اور سوشل میڈیا پوسٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان کا طلاق ہو سکتا ہے۔ دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ اب ان افواہوں پر فیملی ممبر کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ یہ کوئی اور نہیں بلکہ گووندہ کی بھانجی اور کامیڈین کرشنا کی بہن آرتی سنگھ ہیں۔ آرتی سنگھ نے ہماری پارٹنر ویب سائٹ ‘نیوز 18’ سے خصوصی طور پر بات کی اور ان افواہوں کی پوری طرح تردید کی۔ آرتی نے ان خبروں کو بے بنیاد اور بکواس قرار دیا۔ آرتی سنگھ نے کہا کہ میں سچ کہوں تو فی الحال ممبئی میں نہیں ہوں۔ میں فی الحال کسی سے رابطے میں بھی نہیں ہوں، لیکن میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ یہ سب فرضی ہے۔ یہ مکمل طور پر فرضی خبریں ہیں ۔ ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔ یہ سب محض گپ شپ ہیں۔ ان دونوں کا بہت مضبوط رشتہ ہے۔ آرتی سنگھ نے مزید کہا کہ دونوں نے ایک ساتھ بہت مضبوط رشتہ قائم کیا ہے۔ اب اتنے سالوں کے بعد طلاق کیسے لے سکتے ہیں ؟ مجھے نہیں معلوم کہ یہ افواہیں کیسے شروع ہوئیں۔ لیکن یہ مکمل طور پر فرضی ہیں۔ لوگوں کو ایسی جھوٹی باتیں کہنے سے پرہیز کرنا چاہئے۔ کسی کی ذاتی زندگی میں اس طرح مداخلت کرنا صحیح نہیں۔ لوگوں نے میرے طلاق کی خبر بھی پھیلا دی۔ تو میں آپ کو واضح طور پر بتاتی چلوں کہ یہ سب بے بنیاد گپ شپ ہیں۔ بتادیں کہ گووندہ اور سنیتا آہوجا کی شادی کو 37 سال ہو چکے ہیں۔ 25 جنوری کو ریڈٹ پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ اپنی اہلیہ سے علاحدگی اختیار کر سکتے ہیں۔ پھر کچھ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ گووندہ کے ایک مراٹھی اداکارہ کے ساتھ افیئر کی وجہ سے یہ رشتہ ٹوٹ سکتا ہے۔ گووندہ اور سنیتا آہوجا کے طلاق کی ان تمام خبروں نے ان کے مداحوں کو چونکا دیا ہے۔ تاہم ابھی تک گووندہ اور سنیتا کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ نہ ہی ان کی بیٹی ٹینا آہوجا نے اس بارے میں کچھ کہا ہے۔