14 سالہ بچی کو 60 سالہ شخص نے بنایا ہوس کا شکار۔ حیدرآباد میں شرمناک واقعہ

n6537483581740612832639c6fbfd5d2b34b3762b6a5c7756adca7d7ad596697a1970f5673d4c19cdd0196e

شہر کے نارائن گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک معمر شخص نے نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ نارائن گوڑہ علاقہ میں کاچیگوڑہ چوراہے کے قریب اپارٹمنٹ میں رہنے والے ایک 60 سالہ شخص کی نظر اپنے گھر کے قریب رہنے والی 9ویں جماعت کی ایک لڑکی پر پڑی۔ اس نے لڑکی کو اپنے اپارٹمنٹ میں لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب لڑکی کے گھر والوں نے دیکھا کہ وہ گھبرا گئی اور پوچھ گچھ کی تو انہوں نے بتایا کہ کیا ہوا ہے۔ لڑکی کے گھر والوں نے نارائن گوڑہ پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے معمر شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ لڑکی کو بھروسہ سنٹر بھجوا کر اس کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔