سرکاری اردو میڈیم اسکولس ماہ رمضان میں ہاف ڈے کام کرینگے

n654173484174087434151109fb349c0e39eea8a136e31a2951257bb9d4d43351a4f794f353961c46306c36

کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل جناب عامر علی خاں کی نمائندگی پر حکومت نے مثبت ردعمل کا اظہار کرکے ماہ رمضان المبارک کے آغاز کے موقع پر سرکاری اردو میڈیم اسکولس کے لیے ہاف ڈے اسکولس چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں احکام بھی جاری کردئیے ۔ پیر سے اردو میڈیم کے سرکاری اسکولس صبح 8 بجے سے دوپہر 1-30 بجے تک اوقات کار میں آئندہ ماہ یکم اپریل تک خدمات انجام دیں گے ۔ اردو ٹیچرس کی مختلف تنظیموں اور سرکاری اردو میڈیم اسکولس میں برسرکار اساتذہ کی نمائندگیاں وصول ہونے کے بعد جناب عامر علی خاں نے اس سلسلے میں کمشنر و ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے سرکاری اسکولس کے اسٹاف کو رمضان المبارک کے دوران ہاف ڈے سے گھر جانے کی اجازت دینے کی خواہش کی تھی جس پر حکومت نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سرکاری اردو میڈیم اسکولس کے اسٹاف کو سابق کی طرح آدھے دن سے گھر جانے کی اجازت دے دی ہے تاکہ وہ عبادات بہتر طور پر انجام دے سکیں ۔ حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری ملازمین کو ایک گھنٹہ قبل گھر جانے کی اجازت دی تھی جب کہ سرکاری اردو میڈیم اسکولس اسٹاف کیلئے ہاف ڈے تعطیل کے احکامات جاری نہیں کئے تھے جس پر جناب عامر علی خاں نے مکتوب روانہ کیا تھا ۔۔