کمسن فلسطینی نژاد امریکی بچے کا قتل: 71 سالہ مالک قصور وار

n65417350317408745057882eb4e900fd0e55830f804cae4fa07847432e907b69125022021bb30cf65f03d6

امریکی ریاست الینوائے میں جمعے کے روز ایک جیوری نے ایک چھے سالہ فلسطینی نژاد امریکی بچے کو قتل کرنے کے جرم میں ایک شخص کو مجرم قرار دیتے ہوئے اس حملے کو نفرت انگیز جرم قرار دیا۔70 سال سے زائد عمر کے جوزف زوبا نے اکتوبر 2023 میں اسرائیل۔حماس جنگ شروع ہونے کے ایک ہفتے بعد کم عمر بچے وداع الفومی پر چاقو سے 26 مرتبہ وار کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی والدہ حنان شاہین پر بھی وحشیانہ حملہ کیا جس کے لیے اسے سزا سنائی گئی تھی۔ وہ شخص جو خاندان کا مالک مکان تھا، کو قتل عمد، اقدام، قتل، جسمانی ایذا رسانی اور نفرت پر مبنی جرم کے دو الزامات کا مجرم پایا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے دوران بچے کے پیٹ سے 15 سینٹی میٹر (چھ انچ) بلیڈ کے ساتھ ایک دندوں والا فوجی چاقو نکالا گیا۔ امریکی۔عرب انسدادِ امتیاز کمیٹی (اے ڈی سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عابد ایوب نے کہاکہ آج کا فیصلہ ودیع الفیومی کے خاندان کے لیے انصاف کا ایک اقدام ہے اور یہ واضح پیغام دیتا ہے کہ نفرت پر مبنی تشدد کی یہاں کوئی جگہ نہیں ہے۔