زیلنسکی۔اسٹارمر ملاقاتاربوںڈالرس کا قرض معاہدہ طے

n6542893591740964327713c0b4912760ce614f2f5ae9f40aa1b787a5914946c92df5aeaaca04983658cd3c

یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے آج برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سے ملاقات کی جس دوران دونوں ممالک میں 2.8 ارب ڈالر کا قرض معاہدہ طے پاگیا۔ یوکرینی صدر ر ولادیمیر زیلنسکی گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ سے ہونے والی تلخی کے بعد آج برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کے لیے لندن پہنچے جہاں وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے گلے لگا کر ان کا استقبال کیا۔خبر ایجنسی کے مطابق ٹین ڈاؤننگ میں یوکرینی صدر کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی جہاں دونوں ممالک کے درمیان 2.8 ارب ڈالر کا قرض معاہدہ طے پاگیا۔اس حوالے سے یوکرینی صدر زیلنسکی نے ملاقات کے بعد کہا کہ قرض یوکرین میں ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا۔ اس سے قبل برطانوی وزیراعظم سے ملاقات میں انکا کہنا تھا کہ یوکرین کی حمایت پر آپ کا اور برطانوی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، بادشاہ شاہ چارلس نے کل میری ملاقات کو قبول کیا، اس کے لیے بھی شکریہ اور شکر گزار ہوں۔زیلنسکی نے کہا کہ اتنی بڑی یورپی سربراہی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے، یوکرین کے لوگ خوش ہیں کہ ہمارے پاس ایسے اسٹریٹجک شراکت دار موجود ہیں۔