اسرائیلی فوج کے ہاتھوں حماس کمانڈر ہلاک

n6547436821741207381182f63482e3622dea536f40299334860a3610a5241ee7abb3c3aa593e1e23e7d6be

اسرائیلی فوج نے منگل کو شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین کے مشرق میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کے دوران قاسم بریگیڈز کے ایک سینئر کمانڈر اور ایک دیگرفلسطینی کو ہلاک کر دیا۔ فلسطینی سکیورٹی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے جنین کے مشرقی محلے میں کئی رہائشی عمارتوں کو بڑی کمک کی مدد سے گھیر لیا۔ جس کے بعد وہاں پرتشدد جھڑپیں شروع ہوگئیں جس کے نتیجے میں آئسر السعدی اور ایک دیگر نوجوان کی موت ہوگئی۔ حماس نے آئسر کی موت پر سوگ کا اظہار کیا اور اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ ”زمین پر مزاحمت کا مقابلہ کرنے میں ناکامی کے بعد قتل ”کا سہارا لے رہا ہے ۔ایک بیان میں، اسرائیلی فوج نے ایسر کی ہلاکت کی تصدیق کی اور الزام لگایا کہ وہ اسرائیلی اہداف پر حملوں کی منصوبہ بندی کا ذمہ دار تھا۔ بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ مارا جانے والا دوسرا فلسطینی علاقے میں اسرائیلی افواج کیلئے ”خطرہ” تھا۔ فوج نے زور دے کر کہا کہ جنین میں دہشت گرد عناصر کے طور پر بیان کیے گئے لوگوں کو پکڑنے کیلئے فوجی آپریشن جاری رہے گا۔