مارک کارنے آج کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدہ کا حلف لیںگے

n6558826791741901332077462647d2ebd9f5807ba4925b2240371ece80a79a7de52ec33841ddc1c8388441

کینیڈا کی حکمران جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے منتخب کیے جانے والے لیڈر مارک کارنے کل کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ مارک کارنے جمعہ کو کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔کینیڈین لبرل پارٹی نے اتوارکو بینک آف کینیڈا کے سابق گورنر مارک کارنے کو پارٹی رہنما منتخب کیا تھا۔یاد رہے کہ موجودہ وزیر اعظم ٹروڈو نے مہنگائی اور امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ کی دھمکیوں پر دباؤ پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ وہ حکمران جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے نیا سربراہ چنے جانے کے بعد عہدہ چھوڑدیں گے۔53 سالہ جسٹن ٹروڈو نے 2015 میں کینیڈا کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا اور انہوں نے اس کے بعد بھی مسلسل 2 انتخابات جیتے۔