ٹرین کی زد میں آکر معمر شخص کی موت

n656314172174221436269693edc710679f9f584371295f167c44d975b17550686dba508e2d61034bc8b61c

جعفرآباد تھانہ علاقہ کے رام نگر بھڈسرا گاؤں کے نزدیک پیر کی صبح ٹرین کی زد میں آکر ایک بزرگ کی موت ہوگئی۔تھانہ جعفرآباد کے سربراہ نے بتایا کہ علاقے سے گزرنے والی ریلوے ٹریک پر ایک معمر شخص کی لاش ملنے کی اطلاع ملی۔ اس کی اطلاع ملتے ہی ایس آئی دھنوشدھاری پانڈے فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ متوفی کی شناخت لائن بازار علاقہ کے گودھنا الیوم پور گاؤں کے رہنے والے انل شرما (65) کے طور پر ہوئی ہے۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ متوفی صبح کے وقت گھر سے نکلا تھا۔ متوفی کے اہل خانہ میں بیوی اور ایک بیٹا شامل ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر کارروائی کی جا رہی ہے۔