اسمبلی انتخاب کی تیاری میں پوری مضبوطی سے سرگرم ہوجائیں:پارس

راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی سربراہ پشوپتی کمار پارس نے پارٹی لیڈروں اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ اسمبلی انتخاب کی تیاری میں پوری مضبوطی سے سرگرم ہوجائیں ۔ہمارا دورا بہار کے سبھی ضلعوں میں ہورہا ہے ۔سبھی 243اسمبلی سیٹوں پر اپنی پارٹی کو مضبوط کررہے ہیں ۔جہاں بھی ہم جارہے ہیں ہمارے کارکنان خاص کر دلت اورپاسوان سماج کے لوگوں میں پارٹی کے تئیں کافی جوش دیکھنے کو مل رہا ہے۔وہ پٹنہ میں پارٹی کی ریاستی مجلس عاملہ اورضلع صدور کی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے میٹنگ میں اعلان کیا کہ آئندہ 14اپریل کو بابا صاحب امبیڈکر کے یوم پیدائش پر پٹنہ کے باپو سبھاگار میں پارٹی اور دلت سینا کا ایک بڑا پروگرام ہوگا۔انہوں نے ریاست کی این ڈی اے حکومت کو دلت مخالف خاص کر پاسوان مخالف بتایا۔موقع پر صحافیوں کے سوال پرکہا کہ ان کی پارٹی کس اتحاد کے ساتھ اسمبلی انتخاب لڑے گی اس کا فیصلہ اپریل میں پارٹی کی قومی مجلس عاملہ اور سنٹرل پارلیمانی بورڈ اورراشٹریہ پریشد کی میٹنگ میں کیا جائے گا۔میٹنگ میں پارٹی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے صدر سورج بھان سنگھ ،ریاستی صدر پرنس راج پاسوان، قومی ترجمان شرون کمار اگروال ، ایم ایل سی بھوشن کمار ،چیف جنرل سکریٹری کیشپ سنگھ سمیت سنیتا شرما، وریشور سنگھ، اوپندر یادو،گھنشیام داہا، پرمود کمار سنگھ،سنجو چندرا، آکاش یادو وغیرہ موجود تھے۔
