شوپیاں میں محکمہ رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے لاکھوں روپیہ کیا گیا ہے برباد

شوپیاں کے مانیلو علاقے میں اگرچہ کچرے کو ٹھکانے لگانے کےلۓ محکمہ رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے علاقے کی گندگی کو صاف کرنے کےلۓ ایک شیڈ لاکھوں روپیہ کی لاگت سے بنایا گیا تھا۔تاہم یہ پروجیکٹ زمینی سطح پر اس وجہ سے ناکام ہوا ہے کیونکہ ایک تو یہ چھوٹا ہے دوسرا جو گاڑیاں اس کچرے کو علاقے سے اٹھانے کےلۓ کام پر لگا دی گئی تھی وہ بھی اچانک غایب ہو گئے ہیں۔جس کی وجہ سے وزیر اعظم کے سوچھ بھارت مشن کی سرکاری سطح پر دھجیاں اڈا دی جارہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ علاقے میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کےلۓ جو مشن سرکار کی طرف سے شروع کیا گیا تھا وہ ناکام ہونے کے بعد ایک تو لاکھوں روپیہ برباد کیا گیا ہے۔جبکہ خود غرض لوگ اب ایک مرتبہ پھر سے علاقے سے نکلنے والے کچرے کو ندی نالوں اور کھلے زمینوں پر پھینک کر ماحول اور پینے کے صاف پانی کو آلودہ کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس علاقے میں پھر سے کچرے کے ڈھیروں کے سوا کچھ بھی نظر نہیں آتا ہے۔ کیونکہ حکام فضلہ کو ٹھکانے لگانے والے یونٹس کو برقرار رکھنے میں ناکام رہے ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک تو متعلقہ محکمہ کے افسران لاکھوں روپیہ برباد کر چکے ہیں جبکہ علاقے کی خوبصورتی اب متاثر ہونے کے علاوہ پانی کے ذخائر بھی برباد ہو گئے ہیں۔
