فوج کے عسکری عزم پر فخر:کے سی آر

KCR

تلنگانہ کے سابق وزیراعلی وبی آر ایس کے صدر کے چندر شیکھر راؤ نے آپریشن سندور پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہندوستانی شہری کی حیثیت سے وہ فوج کی جانب سے دکھائے گئے عسکری عزم پر فخر محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی یا انتہاپسندی کسی بھی شکل میں اور کسی بھی ملک میں ہو، وہ پوری انسانیت کے لئے نقصان دہ ہے اور اس کا خاتمہ ناگزیر ہے۔انہوں نے زور دیا کہ دنیا کی تمام مثبت سوچ رکھنے والی طاقتوں کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا چاہیے، کیونکہ صرف اسی صورت میں دنیا میں امن اور ہم آہنگی قائم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے جس طرح جارحانہ انداز میں کارروائی کی، اسی طرح ہمیں ہر لمحہ چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔