ہندوستان وہاں وار کرتا ہے جہاں دشمن کو سب سے زیادہ تکلیف ہو:بنڈی سنجے

BANDI-SANJAY

مرکزی مملکتی وزیرداخلہ بنڈی سنجے نے ایکس پر اپنے پیام میں کہا ”آپریشن سندور ایک درست اور ناقابل معافی کارروائی تھی۔ جب ہندوستان وار کرتا ہے، تو وہ تیز اور فیصلہ کن ہوتا ہے۔ ہماری افواج نے دشمن پر وہیں ضرب لگائی جہاں سب سے زیادہ تکلیف ہو۔ پہلگام کے شہداء کا بدلہ لیا گیا۔ جو ہندوستان سے ٹکرائے گا، اسے قیمت چکانی پڑے گی۔ ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں پر فخر ہے! میرا بھارت مہان!