تلنگانہ کانگریس کے کارگزار صدر و سابق رکن پارلیمنٹ محمد اظہر الدین کے ساتھ کانگریس کے سینئر اقلیتی لیڈر کے غیاث الدین نے گاندھی بھون میں ملاقات کرتے ہوئے آنے والے انتخابات میں مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ نمایندگی دینے کے لئے پارٹی ہائی کمان سے موثر نمایندگی کرنے کا مشورہ دیا۔ غیاث الدین نے کہا کہ تلنگانہ اقلیتیں خاص طور مسلمان کانگریس کے قریب آرہے ہیں ایسے حالات میں مسلم نمائندگی میں اضافہ کی ضرورت ہے جس پر اظہر الدین نے تیقن دیا کہ وہ اس مسئلے کو پارٹی ہائی کمان سے رجوع کریں گے اور زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو ٹکٹ دینے کی درخواست کریں گے

حیدرآباد میں آج ایک ہوم گارڈ نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔ یہ واقعہ شاہ عنایت گنج پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔
پرانے شہر میں واقع چندرائن گٹہ ٹریفک پولیس اسٹیشن سے وابستہ ہوم گارڈ روءندر نے منگل کی شام گوشہ محل ہوم گارڈ ہیڈ آفیس کے سامنے اپنے جسم پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔ اسے جھلسی ہوئی حالت میں علاج کے لیے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات میں معلوم ہوا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر اور
ہوم گارڈس کو ریگولرائز کرنے کے مسئلے پر وہ کافی تناؤ میں تھا مزید تحقیقات جاری ہے۔
