لاری میں ہوا بھرنے کے دوران ٹائر پھٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق _ تلنگانہ کے کریم نگر میں واقعہ

Screenshot_20231027-155935_Lokal-780x470

تلنگانہ کے کریم نگر شہر میں لاری میں ہوا بھرنے کے دوران ٹائر کے پھٹ پڑنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ریاست بہار کے ویشالی ضلع کے قاضی پور سے تعلق رکھنے والے محمد منصور انصاری (32) چار سال قبل کریم نگر کے امر نگر آئے تھے۔ وہ یہاں پنکچر کی دکان پر کام کرتے تھے جمعرات کو ایک لاری کے ٹائر کا پنکچر بنانے کے بعد اس میں ہوا بھر رہے تھے کہ ٹائر میں ہوا زیادہ بھر گئی جس وہ اچانک پھٹ گیا اس کی زد میں آکر منصور شدید زخمی ہوگئے ۔ مقامی لوگوں نے انھیں ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ متوفی کی بیوی اور تین بچے ہیں۔