تلاشی مہم کے دوران گاڑی نے کانسٹیبل کو دے دی ٹکر۔ دہلی حادثہ کا ویڈیو وائرل

قومی دارالحکومت دہلی میں خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ گزشتہ ہفتہ دہلی کے
مشہور کناٹ پلیس مارکیٹ میں ایک پولیس کانسٹیبل گاڑیوں کی تلاشی مہم کے دوران ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ گزشتہ منگل کی رات تقریباً ایک بجے کناٹ پلیس کے پاس میں پیش آیا۔ علاقے میں سیکیورٹی کیمرے کے ذریعے حاصل کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کانسٹیبل چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی تلاشی لے رہا تھا
کہ اچانک تیز رفتار کار نے اسے ٹکر دےدی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل ہوا میں اچھل کر نیچے گر پڑا اور زخمی ہو گیا۔
