شکایت کے ازالہ کیلئے پولیس کمشنر سے راست رابطہ کی سہولت

sajjnar

حیدرآباد پولیس کمشنر وی سی سجنار نے عوامی شکایات کے فوری طور پر ازالہ کے لئے شہریوں سے براہ راست رابطہ کرنے کو کہا ہے۔ کمشنر نے بتایا کہ شہری اپنی شکایات کو سوشل میڈیا ایکس پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ کمشنر کا ایکس اکاؤنٹ x_com/sajjanarVC ہi۔ ایسے افراد جن کے پاس ایکس موجود نہیں ہے ان کے لئے وہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی دستیاب رہیں گے۔ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ instagram_com/vcsajjanar_ips ہے۔ اس اقدام پولیسنگ کو مزید موثر بنانے کی ایک کوشش ہے اور ساتھ ہی عوامی مسائل کو آسانی سے حل کرنے کی پہل بھی ہے۔