ریونت ریڈی کا اضلاع کا دورہ

Revent-Reddy

تلنگانہ میں کانگریس حکومت کو اقتدار میں آئے ہوئے دو سال مکمل ہونے والے ہیں، جس کے پیش نظر ریاستی حکومت دسمبر کے مہینے میں بڑے پیمانے پر ”پرجا پالنا اُتسو” (عوامی حکمرانی کے تہوار) منعقد کرنے کی تیاری کر رہی ہے ۔ اسی سلسلہ میں وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اپنا دورہ اضلاع یکم دسمبر سے شروع کریں گے جو 7 دسمبر تک جاری رہے گا۔ یہ دورہ نارائن پیٹ ضلع کے مکتھل سے شروع ہوگا۔