سعودی عرب کا ٹیکنالوجی اور خلائی شعبوں میں انڈیا اور برطانیہ کے ساتھ سٹریٹجک شراکت بڑھانے پر جائزہ اجلاس

سعودی عرب نے سائنس و ٹیکنالوجی، خلا اور کاروباری شعبوں میں انڈیا اور برطانیہ کے ساتھ سٹریٹجک شراکت کو وسعت دینے کا جائزہ لیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیرمواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئر عبداللہ السواحہ نے جمعے کو ورلڈ اکنامک فورم 2023 میں شرکت کے موقع پر ڈیووس میں برطانوی وزیر گرانٹ شاپس کے ساتھ ملاقات کی۔
دونوں دوست ملکوں کے درمیان سائنس، ٹیکنالوجی اور خلائی شعبوں میں سٹریٹجک شراکت کا دائرہ وسیع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے اور خالص صفر کے اخراج کو حاصل کرنے کے لیے فوری مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
