وزیراعظم نریندر مودی کا10 مئی کو دورہ حیدرآباد

modi-1

وزیراعظم نریندر مودی 10 مئی کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے اور مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح انجام دیں گے۔ وزیراعظم کی حیثیت سے تیسری مرتبہ ذمہ داری سنبھالنے کے بعد نریندر مودی کا یہ پہلا دورہ تلنگانہ ہے۔ مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے بتایا کہ وزیراعظم تلنگانہ میں 7823 کروڑ کے مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد اور افتتاح انجام دیں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ مرکزی حکومت تلنگانہ میں ریلوے سسٹم کو توسیع دینے کا منصوبہ رکھتی ہے اور 85 ہزار کروڑ کے کام جاری ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ عوام کی سہولت کے لئے ایم ایم ٹی ایس ٹرین سرویس کو حیدرآباد سے یادگیر گٹہ تک توسیع دی جارہی ہے۔ ملگ ضلع میں ٹرائبل یونیورسٹی کیمپس کا عنقریب آغاز ہوگا۔ ورنگل میں پردھان منتری کاکتیہ ٹکسٹائیل پارک کا کام تیزی سے جاری ہے۔وزیراعظم ورنگل میں مامنور ایرپورٹ کے تعمیری کاموں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ چرلہ پلی اور سکندرآباد ریلوے اسٹیشنوں کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے۔