کوالالمپور کتاب میلے میں سعودی نمائش

TOP_16

یہاں انٹرنیشنل بک فیئر میں بطور مہمانِ خصوصی شریک سعودی عرب کے پویلین میں قائم دستکاری سیکشن عوام کو مملکت کے بھرپور ثقافتی ورثے کی جھلک پیش کر رہا ہے۔ اس نمائش میں سعودی عرب کے مختلف علاقوں کی نمائندگی کرنے والی روایتی دستکاریوں کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا ہے، جو ملک کی ثقافتی تنوع اور تاریخی شناخت کی عکاسی کرتی ہیں۔نمائش کی نمایاں دستکاریوں میں سدو بْنائی شامل ہے، جو بدوی ثقافت سے تعلق رکھنے والا ایک مشہور فن ہے۔ یہ اپنے منفرد نقش و نگار اورگہری ثقافتی اہمیت کے باعث سعودی ورثے کا ایک اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔اسی طرح البشت الاحسائی بھی نمائش کا مرکزِ توجہ ہے۔ یہ ایک روایتی سعودی لباس ہے جو اپنی نفیس کاریگری اور باوقار تقریبات سے وابستگی کی وجہ سے خاص شہرت رکھتا ہے۔ نمائش میں القط العسیری فن کو بھی پیش کیا گیا ہے، جو یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔ یہ فن اپنے شوخ اور دلکش رنگوں کے لیے معروف ہے اور سعودی عرب کے عسیر خطے کی ثقافتی روایات سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔سعودی کے مطابق دستکاری سیکشن میں ماہر کاریگر روایتی فنون کے عملی مظاہرے بھی کر رہے ہیں۔