مرگ کا اثر ، مچھلی کی خرید و فرخت میں اضافہ

TOP-19

مریگا شیرا کارتی ( مرگ ) کا اثر شہر کے مچھلی بازاروں میں دیکھا گیا ۔ مشیر آباد فش مارکٹ میں پیر کو خریداروں کی بڑی تعداد دیکھی گئی ۔ عوام مچھلی خریدنے کے لیے رام نگر چوراہے سے دیارا مارکٹ روڈ تک قطار میں کھڑے ہو کر مچھلی خریدتے نظر آئے ۔ مچھلی کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے مچھلی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ۔ رووا اور بوچے مچھلی جو عام طور پر 120 تا 130 روپئے فی کیلو میں فروخت ہوتی تھی اس کی قیمت 230 سے 250 روپئے فی کلو میں فروخت کی گئی ۔ کورامینو جو 450 روپئے فی کلو ہے وہ اتوار اور پیر کو 650 روپئے فی کلو تک فروحت کی گئی ۔ دکانداروں نے بتایا کہ مرگ کے موقع پر عوام خاص کر خصوصی مچھلی کو کھانا پسند کرتے ہیں جس کی وجہ سے اس کی مانگ اور قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔