وینکیا نائیڈو سے سابق گورنر بنڈارو دتاتریہ کی ملاقات

TOP-15

سابق گورنر ہریانہ بنڈارو دتاتریہ نے آج حیدرآباد میں سابق نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران دونوں سینئر قائدین نے قومی سطح کے اہم مسائل کے علاوہ عوامی خدمات اور ترقیاتی سرگرمیوں پر بات چیت کی۔ بنڈارو دتاتریہ نے نائب صدر جمہوریہ کی حیثیت سے وینکیا نائیڈو کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ جمہوری اداروں کے استحکام اور ہندوستان کی روایتی تہذیب اور اقدار کے فروغ میں وینکیا نائیڈو نے اہم رول ادا کیا۔ دونوں قائدین متحدہ آندھراپردیش اور قومی سطح پر بی جے پی میں سرگرم رہ چکے ہیں۔ وینکیا نائیڈو نے مرکزی وزیر اور گورنر کے طور پر بنڈارو دتاتریہ کی خدمات کو سراہا۔ دونوں قائدین نے ملک کی ترقی کیلئے نریندر مودی حکومت کے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے اسکیمات کو بنیادی سطح تک پہنچانے کی ضرورت ظاہر کی۔