انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات نتائج کی آج اجرائی

تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے فرسٹ اور سکنڈ ایئر انٹرمیڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج 11 جون 11:30 بجے دن جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جنرل اور ووکیشنل زمرہ جات کے فرسٹ اور سکنڈ ایئر اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج آن لائن جاری کئے جائیں گے۔ نتائج کی اجرائی کے بعد طلبہ اور ان کے سرپرست امیدواروں کے نشانات کی تفصیلات ویب سائیٹ https://tgbie.cgg.gov.in اور http://results.cgg.gov.in سے حاصل کرسکتے ہیں۔
