تلنگانہ حکومت مرکز کی جی رام جی اسکیم میں ترمیمات کے حق میں

TOP_7-8

تلنگانہ حکومت نے من ریگا اسکیم کی جگہ متعارف کی گئی وی بی جی رام جی اسکیم کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے جس پر یکم جولائی سے عمل آوری ہوگی۔ وزیر پنچایت راج ڈی انوسویا سیتکا نے کہاکہ حکومت کی جانب سے نئی اسکیم کی مخالفت میں مرکز کو مکتوب روانہ کیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ریاستی کابینہ سے مشاورت کے بعد ہی جی رام جی اسکیم تلنگانہ میں نافذ کی جائے گی۔ اسکیم میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے ترمیمات کی سفارش کی جاسکتی ہے۔ مرکز نے ریاستوں پر زور دیا ہے کہ وہ یکم جولائی سے نئی اسکیم پر عمل کریں۔ سیتکا نے پنچایت راج اور دیہی ترقی کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں مرکز کی نئی اسکیم کے فوائد اور خامیوں کا جائزہ لیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ عمل آوری کی صورت میں دیہی علاقوں میں ضمانت روزگار کے تحت مرکز 60 فیصد فنڈس جاری کرے گا۔ کئی ریاستوں نے مرکزی فنڈس کے لئے اسکیم پر عمل آوری کا آغاز کردیا ہے۔ سیتکا نے کہاکہ نئی اسکیم کے تحت دیہی مزدوروں کو روزگار کے ایام میں کمی کردی گئی ہے۔ زرعی سرگرمیوں کے دوران دیہی ورکرس کو 60 دن کے وقفہ کے بعد ہی روزگار فراہم کیا جائے گا۔ سیتکا نے واضح کیاکہ اگر تلنگانہ حکومت کو نئی اسکیم پر عمل آوری کے لئے مجبور ہونا پڑا تو وہ اپنے طور پر اقدامات کرتے ہوئے دیہی مزدوروں کو نقصانات سے بچائے گی۔