کے ٹی آر کے معاونین پر حملہ کا معاملہ ہائی کورٹ پہنچا

ktr

سائبر آباد پولیس اسٹیشن میں کے ٹی آر کے پی آر او مہیش مدیراج اور پرسنل اسسٹنٹ مہیندر ریڈی پر حملہ کے واقعہ کے خلاف بی آر ایس کی جانب سے ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی گئی۔ سماعت کے موقع پر سرکاری وکیل نے عدالت کو حملہ کے بارے میں تفصیلات سے واقف کرایا۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ حملہ کے واقعہ کے سلسلہ میں نامپلی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی ہے۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ سیف آباد پولیس اسٹیشن کی عمارت دراصل نامپلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں آتی ہے۔ واقعہ کے سلسلہ میں مقدمہ درج کرنے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے ہیں۔ سرکاری وکیل نے عدالت میں اعتراف کیا کہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں کے ٹی آر کے معاونین پر حملہ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نے حملہ کے واقعہ کی تردید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ گنیش جلوس میں ڈی جے کی اجازت کے لئے گنیش منڈپ کے منتظمین پولیس اسٹیشن پہنچے تھے۔ بی آر ایس کے وکلاء نے کہا کہ ڈی جے کی اجازت کے لئے پولیس اسٹیشن آنے کی ضرورت نہیں بلکہ آن لائین درخواست دی جاسکتی ہے ۔ بی آر ایس کے وکلاء نے کہا کہا مہلک ہتھیاروں سے حملہ کی کوشش کی گئی۔ عدالت نے سیف آباد پولیس اسٹیشن کے واقعہ کے سلسلہ میں سی سی ٹی وی فوٹیج کو محفوظ کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت نے پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیتے ہوئے مزید کارروائی کی ہدایت دی۔