بودھن ضلع اسپتال کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس

TOP_6-14

ضلع کلکٹر نظام آباد بھویش مشرا کی ہدایات پر آر ڈی او بودھن وجیہ کماری کی زیرصدارت بودھن ضلع اسپتال کا پندرہ روزہ جائزہ اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔اس اجلاس میں ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ اور متعلقہ عہدیداروں نے شرکت کی اور مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آر ڈی او نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ اسپتال آنے والے مریضوں کو کسی بھی قسم کی دشواری پیش نہ آئے اور انہیں دواخانہ میں صاف اور صحت بخش ماحول فراہم کیا جا نا چاہیے۔ انہوں نے زچگی کے لیے اسپتال آنے والی حاملہ خواتین کو ضروری طبی سہولیات بروقت فراہم کرنے پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر آر ڈی او وجے کماری نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں کے بارے میں عوام کا اعتماد مزید مضبوط بنانے کے لیے طبی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ناگزیر ہے اور ساتھ ،ہی ساتھ اسپتال کے اطراف واکناف صاف صفائی اور حفظانِ صحت کے انتظامات پر بھی خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ اس پندرہ روز ہ اجلاس میں اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹرس، طبی عملہ اور متعلقہ عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔