کوسگی میں آج تلنگانہ رکشنا سینا کا جلسہ ، کویتا کا خطاب

TOP_3-14

تلنگانہ رکشا سینا کی جانب سے کل 20 ستمبر اتوار کو کوڑنگل اسمبلی حلقہ کے کوسگی میں ’پانچ جنیا سنکلپ سبھا‘ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ پارٹی سربراہ کلونت کے کویتا اس جلسہ میں تمام طبقات کی ترقی، تمام عوام کی فلاح و بہبود اور بااختیاری پر مبنی ’بہوجن تلنگانہ‘ کے حصول کے لیے پارٹی کا بلیو پرنٹ پیش کریں گی۔ کوسگی کالج گراؤنڈ پر منعقد ہونے والا یہ جلسہ دوپہر 2:30بجے شروع ہوگا۔ تلنگانہ رکشا سینا پارٹی کے قیام کے بعد کلونت کے کویتا دوسری مرتبہ متحدہ محبوب نگر ضلع کا دورہ کر رہی ہیں۔ اس سے قبل 8 مئی کو شاد نگر کے قریب چودری گوڑم میں پالمورو رنگاریڈی پراجکٹ کے حصول کے مطالبہ پر منعقدہ جلسہ سے انہوں نے خطاب کیا تھا۔