مرکزی ٹیکسوں کی وصولی میں مہاراشٹرا کو ملک میں پہلا مقام

TOP_16-1

ریاستوں کی ذمہ داریوں میں مرکزی ٹیکسوں کی وصولی بھی شامل ہے اور وصولی میں ریاستوں کو ان کی مناسب حصہ داری دی جاتی ہے۔ ریاستی سطح کے ٹیکسوں کے علاوہ سنٹرل ٹیکس کلکشن پر ریاستی سطح پر توجہ دی جاتی ہے۔ مالیاتی سال 2021-25 کے دوران سنٹرل ٹیکسیس کی وصولی میں مہاراشٹرا نے نمایاں مظاہرہ کیا۔ مرکزی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق مہاراشٹرا نے ملک کے مجموعی سنٹرل ٹیکسوں میں 36.07 فیصد کی وصولی کی ہے۔ کرناٹک 12.66 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ گجرات کو 6.88 فیصد کے ساتھ تیسرا مقام حاصل ہوا ہے۔ سنٹرل ٹیکسوں کی وصولی میں ہریانہ، ٹاملناڈو اور اترپردیش نے بھی بہتر مظاہرہ کیا جہاں اعلیٰ الترتیب ٹیکس کی وصولی 5.38 فیصد، 7.61 فیصد اور 4.60 فیصد درج کی گئی ہے۔ مغربی بنگال، تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں سنٹرل ٹیکسیس کی وصولی کا فیصد 3.99 فیصد، 3.87 فیصد اور 2.97 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ کئی شمال مشرقی ریاستوں میں بھی سنٹرل ٹیکسیس کی وصولی دیگر ریاستوں کے مقابلے کم رہی۔ آسام میں 0.67 فیصد سنٹرل ٹیکس کی وصولی ہوئی ہے۔ مالیاتی سال 2021-25 کے دوران ملک بھر میں 111.75 لاکھ کروڑ سنٹرل ٹیکس وصول کیا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ صنعتی ترقی کے اعتبار سے شہرت رکھنے والی گجرات ریاست میں سنٹرل ٹیکس کی وصولی دیگر ریاستوں سے کم ہے جبکہ وہاں تقریباً دو دہوں سے بی جے پی برسر اقتدار ہے۔ بی جے پی برسراقتدار ریاستوں اترپردیش، بہار، راجستھان، مدھیہ پردیش میں بھی سنٹرل ٹیکسیس کی وصولی کم ریکارڈ کی گئی۔