ہماری حکومت بننے پر ہند پاک۔ واگھا بارڈر کھول دیا جائے گا۔ سابق چیف منسٹر پنجاب چرن جیت سنگھ چنی‌کا بیان

20240525_160305-780x470

ریاست پنجاب کے سابق چیف منسٹر اور اس وقت پنجاب کے جالندھر حلقہ سے انتخابات میں حصہ لینے والے چرنجیت سنگھ چنی نے کہا ہے کہ کانگرس کے برسر اقتدار آنے پر انڈیا پاکستان واگھا بارڈر کھول دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چنی نے کہا کہ سرحد کھولنے سے پاکستان کے لوگ علاج کے لیے ہندوستان آئیں گے اور اس سے پنجاب کے میڈیکل ٹورزم کو فروغ ملے گا۔ چرن جیت سنگھ سنی نے مزید کہا کہ ہماری حکومت آنے کی صورت میں ہم علاقہ کی ترقی کریں گے اور واگھا بارڈر کھول دیں گے تاکہ دیگر ممالک کے بھائی یہاں علاج کے لیے آ سکیں اس سے ہمارے میڈیکل ٹورزم کو فروغ حاصل ہو گا۔