دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی

MLA-Maheshwar-Reddy

تلنگانہ بی جے پی مقننہ پارٹی لیڈر مہیشور ریڈی نے دھان اور باریک چاول کی خریداری میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ مرکز کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے ریاست میں دھان کی خریداری میں بے قاعدگیوں کی سی بی آئی جانچ کے لئے خواہش کریں گے۔ حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی بی آئی جانچ کے لئے وزیراعظم مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو مکتوب روانہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی بے قاعدگیوں کی تفصیلات فراہم کریں گے جو ان کے پاس ثبوت کے طور پر موجود ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ اس مسئلہ کی عدالتی تحقیقات کریں یا پھر کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائیں۔ انہوں نے سیول سپلائز کے سینئر عہدیداروں، ملرس، کنٹراکٹرس کے ساتھ سنڈیکیٹ بنانے کا وزیر سیول سپلائز اتم کمارریڈی پر الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ ایک پرائیوٹ ہوٹل میں خفیہ اجلاس منعقد کیا گیا تاکہ معاہدہ پر دستخط کئے جائیں تاکہ دھان کی غیرقانونی خریدی کے منافع کی تقسیم ہوسکے۔