چیف منسٹر ریونت ریڈی دہلی کا دورہ کریں گے

REVANTH-REDDY-12-780x470

تلنگانہ کی کابینہ میں توسیع کی اطلاعات کے درمیان وزیراعلی ریونت ریڈی کی بدھ کو ایک مرتبہ پھر دہلی دورہ کی اطلاع ہے۔بتایاجاتا ہے کہ وہ قومی دارالحکومت میں پارٹی کے اعلی لیڈروں سے ملاقات کرتے ہوئے ریاستی کابینہ میں توسیع کے مسئلہ پر بات چیت اور منظوری حاصل کریں گے۔ حال ہی میں وزیراعلی نے دہلی کے دورہ کے دوران مختلف امور پر اعلی لیڈروں سے ملاقات کی تھی۔ساتھ ہی بتایاجاتا ہے کہ ریاست میں کانگریس کے نئے سربراہ کے مسئلہ پربھی ان کی بات چیت ہوگی۔ریاستی کابینہ میں شمولیت کے کئی خواہشمند ہیں ۔کابینہ میں توسیع کے لئے حالیہ چند دنوں سے سرگرمیوں میں تیزی پیداکردی گئی ہے۔گذشتہ سال دسمبر میں ریاست میں کانگریس حکومت کی تشکیل کے بعد یہ کابینہ میں پہلی توسیع ہوگی۔