کرکٹ بٹنگ میں رقم ہارنے پر نوجوان کی خود کشی

DEAD-BODY-1-780x470

کرکٹ بٹنگ میں ایک لاکھ روپئے ہارنے کے بعد ایک لڑکے نے کیڑے ماردواپی کرخودکشی کرلی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے ریپونی گاوں میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق سندھوسنجے ریڈی، آن لائن کرکٹ بٹنگ میں رقم ہارگیا جس کے بعد اس کے والدین نے اس کی سرزنش کی۔ مایوسی کے عالم میں اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔